..دنیا میں دلیری اور بہادری کے کاموں میں صرف مرد ہی آگے نہیں ، لڑکیاں بھی بہادری کے جوہر دیکھاتی نظر آتی ہیں
حال ہی میں چین میں شیشے سے تیار ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے پل جس پر چلنا ہی دل
گردے کا کام ہے، سفید اور پیلے رنگ میں ملبوس 100 دلیر اور جانبازلڑکیوں نے کسی خطرے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے یوگا کی پریکٹس کی۔
ان بہادرچینی لڑکیوں نے جہاں ایک طرف اپنے اس عمل سے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا وہیں مردوں کو بھی چیلنج دے دیا ہے کہ ہم سا ہو تو سامنے آئے۔